پریس کلب آف پاکستان یوکے کی سالانہ جنرل میٹنگ

پریس کلب آف پاکستان یوکے10/10/2023

Thursday
پریس کلب آف پاکستان یوکے
کی سالانہ جنرل میٹنگ مانچسٹر میں منعقد ہوئی جس کی صدرات چئیرمین اعجاز افضل شیخ نے کی ۔ میٹنگ میں صدر پریس کلب سید مظہر بخاری ، جنرل سیکرٹری تاثیر احمد ، سنئیر ایگزیکٹؤ حسن چودھری ، ایگزیکٹو چودھری عارف پندھیر ، چیف کوارڈینیٹر محمود اصغرچودھری ، نائب صدر چودھری اظہر اوری ، نائب صدر رضوان شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سحر علی ، ایونٹ آرگنائزر عامر خان ، راجہ عامر مقصود، چودھری الطاف سدھو، قیصر بخاری ، سید فرحت عباس ، آصف مغل، حسن رضااور حبیب الرحمن نے شرکت کی ۔ پریس کلب کے آئین کے مطابق سالانہ میٹنگ کی صدارت پریس کلب کا چئیرمین کرتا ہے ۔ جس میں تمام ایگزیکٹو باڈی پچھلے سال کی کارکردگی پیش کرتے ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل تیا ر کیا جاتا ہے ۔اجلاس میں صدر پریس کلب آف پاکستان یوکے کا کہنا تھا کہ پریس کلب نے گزشتہ سال بھی لوگوں کو آگاہی دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔ اس میں کرسمس سے متعلقہ بین المذاہب مکالمہ پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔ محرم میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سے سوال وجواب کی نشستیں رکھی گئیں تو دوسری جانب ربیع الاول میں بین المسالک اتحاد و اتفاق کے نیت سے محسن انسانیت ﷺکانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو دعوت خطاب دیا گیا ۔ صدر مظہر بخاری کاکہنا تھا کہ ان مثبت سرگرمیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ پریس کلب کے ممبران صحافیوں میں روز بروز اضافہ ہوا ہے ۔ جنرل سیکرٹری تاثیر چودھری کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی تمام میٹنگز وقت پر ہوتی رہیں اورڈپٹی سیکرٹری جنرل سحر علی تمام اجلاس کی کاروائی کا ریکارڈ مرتب کرتی رہیں ۔ چیف کوارڈینیٹر محمود اصغر چودھری کا کہنا تھا کہ تمام ایونٹس میں کامیابی ممبران کے باہمی ربط کے باعث ممکن ہوئی اور یہ کلب ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک فیملی کی طرح کام کر رہا ہے ۔ سنئیر ایگزیکٹؤ حسن چودھری نے ممبران کو خوش خبری سنائی کی انہوں نے بڑی محنت سے پریس کلب کی ویب سائٹ تیار کردی ہے جس سے اب عوام کے ساتھ رابطہ مضبوط ہوگا ۔ چودھری عارف پندھیر کا کہنا تھا پریس کلب ہر روز اپنے نئے آئیڈیاز کی مدد سے صحافیوں کی بہبود و تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے ۔ ممبران قیصر بخاری ، فرحت عباس، حسن رضا ، حبیب الرحمن اورچودھری الطاف سدھو کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے پریس کلب کا حصہ ہیں جو زبانی دعووں کے ساتھ عملی جدوجہد میں بھی یقین رکھتے ہیں ۔ راجہ عامر مقصود ، چودھری اظہر اوری اور عامر خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پریس کلب کے ممبران کو مختلف تنظیمات کی جانب سے صحافتی خدمات کے صلے میں ایوارڈز کا دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پریس کلب سے منسلک تمام ممبران پیشہ ور صحافیانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ چئیرمین اعجاز افضل شیخ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والے صحافی اور عوام پریس کلب کی کارکردگی کی بہت تعریف کرتے ہیں ۔ ہم نہ صرف بروقت معلومات پہنچانے کا کردار ادا کرتے ہیں بلکہ صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے میں بھی پیچھے نہیں رہتے ۔ پریس کلب کے زیر اہتمام صحافتی ورکشاپس کا اہتمام پیشہ ورانہ مہارت کو بہتربنانے میں مدد گار ثابت ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے نے اپنی کامیابیوں کے بیس سال پورے کر لئے ہیں ۔ 2003ء میں قائم ہونے والے اس کلب نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن یہ پیشہ ور صحافیوں کا نمائندہ کلب رہا ۔ امید ہے کہ ہم نئے سال میں اس کی کارکردگی اس سے بھی بہتر انداز میں عوام کے سامنے رکھ سکیں گے ۔
سحر علی۔ ڈپٹی جنرل سیکٹری جازاکاللہ

http://pcopuk.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*