پریس ریلیز …پریس کلب آف پاکستان یوکے کی جانب سے جلال پور پیروالہ میں صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے

پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چئیرمین اعجاز افضل شیخ ، قائم مقام صدر شوکت قریشی ، جنرل سیکرٹری تاثیر احمد، فنانس سیکرٹری سمیرا اشرف ، ڈپٹی سیکرٹری سحر علی اور پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی نے اپنے مذمتی بیان میں جلال پورپیروالہ میں دوران کوریج پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور کیمرہ چھیننے کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے عہدیدران کا کہنا ہے ایسے واقعات آزادی صحافت پر حملہ ہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد ناقابل قبول ہے ۔ پریس کلب آف پاکستان یوکے جلال پور پیروالا کے صحافیوں کے ساتھ کھڑاہے اور اس واقعہ کے ذمہ داران پولیس اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کرتا ہے ۔ چئیرمین پریس کلب آف پاکستان یوکے اعجاز افضل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے تاکہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
سحر علی
ڈپٹی سیکرٹری پریس کلب آف پاکستان یوکے

http://pcopuk.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*